صارم قتل کیس میں پیشرفت، پولیس کو 9 افراد پر شک

صارم قتل کیس میں پیشرفت، پولیس کو 9 افراد پر شک

پولیس نے اب تک کی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کردیا، ڈی این اے کی رپورٹ میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے
صارم قتل کیس میں پیشرفت، پولیس کو 9 افراد پر شک

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم کے کیس کی تفتیش میں پولیس نے 9 افراد پر شک کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم نے کہا کہ کیس کی تفتیش کےدوران 200 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے لیے گئے جن کے نمونے کا نتیجہ ابھی تک نہیں آیا اور اس میں مزید ایک ہفتہ لگ سکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 9 افراد ایسے ہیں جن پر زیادہ شک ہے، صارم قتل کیس پر چار ٹیمیں کام کر رہی ہیں، اے وی سی سی، سی پی ایل سی، ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ کی خصوصی ٹیم، ایس ایچ او کی ٹیم تفتیش میں مصروف ہے، رات گئے خصوصی ٹیم نے فلیٹس میں سرچنگ کی جبکہ مزید شواہد اکھٹا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کی تفتیش میں کسی باہر کے افراد کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش 11 روز بعد 18 جنوری کو اس کے فلیٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!