7 hours ago
’صارم واقعے میں قاری پر پورا شک ہے، قاتل کو چوک پر باندھ کر تیزاب پھینکا جائے‘
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2025
نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم اپارٹمنٹ کا 7 سالہ صارم 11 روز تک لاپتہ رہا جس کے بعد اُس کی فلیٹ کے ٹینک سے ہی لاش برآمد ہوئی۔
اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے صارم کی موت کا ذمہ دار پولیس کی ناقص تفتیش کو قرار دیا اور ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ قاری پر پورا شک ہے اور اس کا کردار بھی اس میں نظر آتا ہے۔ ایک خاتون نے مطالبہ کیا کہ اگر قاتل پکڑا جائے تو اُسے پولیس ، رینجرز یا حکومت کے حوالے نہ کیا جائے بلکہ چوک پر باندھ کر ہر آتے جاتے سے اُس پر تیزاب ڈلوایا جائے۔
مکینوں اور اہل خانہ کے مطابق پولیس کی غفلت کی وجہ سے صارم اُن کے درمیان نہیں ہے اگر تھوڑی سی ذمہ داری کا مظاہرہ کرلیا جاتا تو پھر صورت حال مختلف ہوتی۔
علاقہ مکینوں نے فلیٹ کی یونین پر بھی ذمہ داری عائد کی اور کہا ہے کہ واقعے کے بعد فلیٹ کا دروازہ بند کر دینا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔
Comments
0 comment