4 hours ago
صومالی قزاقوں کا یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلیے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
18 May 2026
صومالی بحری قزاقوں نے اغوا کیے گئے جہاز اور اس میں سوار پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پہلی بار باضابطہ طور پر 30 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قزاقوں کے گروہ کے سرغنہ نے اس حوالے سے پاکستان کے معروف انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی سے براہِ راست رابطہ کیا اور تحریری پیغام کے ذریعے اپنے مطالبات پہنچائے۔
انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق موصول ہونے والے پیغام میں یرغمالیوں اور ہائی جیک کیے گئے جہاز کی رہائی کے بدلے 3 ملین ڈالر کی رقم طلب کی گئی ہے۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ قزاقوں کے مطالبے سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
انصار برنی ٹرسٹ نے مزید بتایا کہ اس پیشرفت سے متعلق معلومات متعلقہ حکومتی اداروں اور اعلیٰ حکام تک بھی پہنچا دی گئی ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی محفوظ رہائی اور وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جاسکیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment