سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک

سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک

اسد رضا نے بتایا کہ اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔
سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک

Webdesk

|

10 Jun 2024

کراچی :  سی ویو پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سی ویو پر رش کی وجہ سے پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران ایک شہری نے موٹر سائیکل گشت پر مامور شاہین فورس کے اہلکاروں کو بتایا کہ ملزمان اس سے موبائل فون چھین کر بھاگے ہیں۔

اسد رضا نے بتایا کہ اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!