سیکیورٹی گارڈ نے ویڈیو بنانے سے نہ رکنے پر ٹک ٹاکر کو گولی مار دی
Webdesk
|
4 Jun 2024
کراچی : نارتھ ناظم آباد کے علاقے سخی حسن چورنگی کے قریب واقع موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے ویڈیو بنانے سے نہ رکنے پر ٹک ٹاکر کو گولی مار دی۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن چورنگی کے قریب واقع سرینا موبائل مارکیٹ میں ایک ٹک ٹاکر ویڈیو ریکارڈنگ میں مصروف تھا تو اس دوران اسے سیکیورٹی گارڈ نے آکر روکا۔
سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو فوری طور پر وہاں سے جانے کا کہا جس پر اس نے تھوڑی دور ہٹ کر پھر سے ویڈیو بنانی شروع کی۔ پھر گارڈ اپنی جگہ سے کھڑا ہوکر مقتول کے قریب گیا اور کلاشنکوف لوڈ کر کے اسے کے سینے پر رکھ کر چلا دی۔
یہ سارا معاملہ سیکنڈز میں پیش آیا اور ٹک ٹاکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
ملزم نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکا، اسے کئی بار منع بھی کیا تھا تاہم جب بات نہ مانی تو اسے اٹھ کر سمجھانے کی کوشش کی مگر اس دوران غصہ آگیا اور اسلحہ چل گیا۔
Comments
0 comment