سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر خاتون پراسرار حالت میں دم توڑ گئی

سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر خاتون پراسرار حالت میں دم توڑ گئی

عبدل غفور انجم سپرینٹنڈنٹ سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے مطابق ملزمہ کینسر کی مریضہ تھی
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر خاتون پراسرار حالت میں دم توڑ گئی

Webdesk

|

14 Jul 2024

راولپنڈی :سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر خاتون پراسرار حالت میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

ذرائع کے مطابق مصباح نامی خاتون ملزمہ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے مقدمات میں جیل میں اسیر تھی ملزمہ کو ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی نے جون میں سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیاتھا۔ ملزمہ 6جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کی گئی تھی۔

عبدل غفور انجم سپرینٹنڈنٹ سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے مطابق ملزمہ کینسر کی مریضہ تھی، طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جو وہاں دم توڑ گئی۔

متوفیہ کے خلاف ایف آئی اے انسداد سمگلنگ سیل میں شہریوں ملازمت کے لیے بیرون ممالک بجھوانے کا جھانسہ دیکر رقوم ہتھیانے کے دو مختلف مقدمات اور انکوائریز درج تھیں ۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!