ثنا یوسف کا قتل، ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق اہم بیان

ثنا یوسف کا قتل، ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق اہم بیان

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر حیات عرف کاکا کے والد امجد کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے
ثنا یوسف کا قتل، ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق اہم بیان

Webdesk

|

8 Jun 2025

معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا کے والد کا کہنا ہے کہ میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثنا یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو 3 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا، بعد ازاں ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر حیات عرف کاکا کے والد امجد کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے پر راضی ہونے سے انکار کردیا۔

وائرل ویڈیو کلپ میں عمر حیات کے والد نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، دونوں بیٹیوں کی شادی ہوگئی ہے جبکہ بڑا بیٹا فوت ہوگیاہے۔

ملزم کے والد کے مطابق مجھے قتل کے بارے میں کچھ نہیں پتہ حتیٰ کہ مجھے  بیٹے کے ثنا یوسف سے تعلق اور دوستی کا علم تک نہیں تھا، میں نے بھی ویڈیو میں دیکھا ہے کہ میرا بیٹا ثنا یوسف کے گھر سے باہر نکلتا ہے لیکن اس نے فائرنگ کی، ثناسے اس کا کیا تعلق تھا وہ ثنا  کے گھر کیوں گیا؟  اور ثنا کو قتل کیا، میرا دل نہیں مانتا، اصل صورتحال اللہ ہی جانتا ہے۔

ملزم کے والد کا مزید کہنا ہے کہ ویڈیو بہت چھوٹی سی ہے اس میں نہیں دیکھا گیا کہ میرے بیٹے نے قتل کیا بھی ہے یا نہیں، میں نہیں مانتا کہ میرے بیٹے نے ثنا کا قتل کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!