تھر پارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کیوجہ سے مزید 6بچے انتقال کرگئے

تھر پارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کیوجہ سے مزید 6بچے انتقال کرگئے

پانچ دن میں غذائی قلت اور بیماریاں مزید 6 پھولوں کا چراغ گل کر گئی
تھر پارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کیوجہ سے مزید 6بچے انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2026

تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 6 بچے زیرِ علاج رہتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق یہ بچے شدید کمزوری اور قوتِ مدافعت کی کمی کے باعث مختلف امراض کا شکار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سول اسپتال مٹھی میں مختلف بیماریوں کے باعث جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو چکی ہے، جس پر والدین اور شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال مٹھی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچوں کی اموات کی بنیادی وجہ گھروں میں زچگیاں ہونا اور بچوں کا کم وزن کے ساتھ پیدا ہونا ہے۔ ان کے مطابق بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث نومولود بچوں کی حالت بگڑ جاتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!