طالبات، خواتین اساتذہ سے زیادتی کی ویڈیوز سامنے آنے پر پرنسپل گرفتار
پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نجی اسکول کا پرنسپل گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ بی ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے نجی اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا جس کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی اپنے دفتر میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکتوں کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پرنسپل کے موبائل اور ڈی وی آر سے اسکول طالبات، ٹیچرز اور خواتین کے ساتھ نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول پرنسپل کیخلاف شفاف تحقیقات کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments
0 comment