ٹانک میں پولنگ اسٹیشن پر عملے پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار شہید
ٹانک میں مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے
ویب ڈٰیسک
|
8 Feb 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولنگ عملے پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
مسلح افراد دہشت گردانہ کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جبکہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل تاحال شروع نہیں ہوسکا۔
مقامی افراد کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولنگ اسٹاف انتہائی پریشان اور خوف کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات اور جانوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment