2 hours ago
ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 سگے بھائی جاں بحق
Webdesk
|
12 Feb 2026
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوٹری کبیر کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جمیل، شکیل اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ آپس میں سگے بھائی تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور حادثے کا سبب بننے والے ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ نوجوان بھائیوں کی اچانک موت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔
Comments
0 comment