تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

Webdesk

|

12 Feb 2026

حیدرآباد: سحرش نگر کے حدود میں تیز رفتار ڈمپر نے کار اور رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ رکشہ ڈرائیور رسول بخش شدید زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

حادثے کی وجہ بھی معلوم ہو گئی ہے، ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث ڈمپر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!