والدین نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو زہر دے دیا

والدین نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو زہر دے دیا

واقعہ پنجاب کے علاقے عارف والا کے گاؤں میں پیش آیا
والدین نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو زہر دے دیا

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2024

پنجاب کے علاقے عارف والا میں شادی شدہ خاتون کو والدین نے زہر دے کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا کے گاؤں ای بی الیون میں شادی شدہ خاتون کو اتوار کے روز والدین نے پر زہر دے کر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

مقتولہ کے شوہر ناصر احمد نے اس حوالے سے احمد یار تھانے میں شکایت درج کرائی۔ جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والدین کو گرفتار کیا جنہوں نے  جرم کا اعتراف کرلیا۔

مقتولہ بسمہ کے والدین نے چھ ماہ قبل اس کی زبردستی ناصر سے شادی کر دی تھی جبکہ وہ عمران نامی شخص سے محبت کرتی تھی۔

مقتولہ کی والدہ صادقہ بی بی نے عارف والا صدر تھانے میں عمران اور اسماعیل کے خلاف شکایت درج کرائی۔ عدالت میں پیشی کے دوران بسمہ نے عمران اور اسماعیل کا دفاع کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ناصر کے ناروا سلوک کی وجہ سے وہ اپنا گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔

کیس ختم ہونے کے بعد وہ بالآخر گھر واپس آگئی۔ ناصر نے پھر اس کے گھر والوں سے اسے واپس بھیجنے کی درخواست کی، اور وہ ہچکچاتے ہوئے راضی ہوگئے۔ تاہم، بسمہ نے ناصر کے پاس واپس جانے سے انکار کر دیا جس پر والدین نے اسے کھانے میں زہر ملا دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

واقعے کے بعد حکام نے بسمہ کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال عارف والا منتقل کردیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!