اورنگی ٹائون، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد شدید زخمی

اورنگی ٹائون، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد شدید زخمی

غوثیہ چوک کے قریب ایک منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے گھر کی دیوار ٹوٹ کر پڑوس میں جاگری۔
اورنگی ٹائون، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد شدید زخمی

Webdesk

|

28 Jul 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹان کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے نومولود جڑواں بھائیوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غوثیہ چوک کے قریب ایک منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے گھر کی دیوار ٹوٹ کر پڑوس میں جاگری۔

حادثے میں جھلس کر اور دیوار گرنے سے زخمی افراد کی تعداد 11 ہو گئی جس میں 25 روز کے 2 جڑواں بھائی حسین اور حسن بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد دیوار گرنے سے جبکہ 7افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد گھر کی حالت مخدوش ہو گئی، پولیس نے گھر کے نچلے حصے میں رہائش پزیر افراد کو احتیاط کے طور پر نکال دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!