آئس نشے کے عادی بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ اور بیوی زخمی، بہن بھائی جاں بحق

آئس نشے کے عادی بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ اور بیوی زخمی، بہن بھائی جاں بحق

لیویز حکام کے مطابق، یہ واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا
آئس نشے کے عادی بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ اور بیوی زخمی، بہن بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2025

ملاکنڈ: ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق، یہ واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ ان کے اپنے بیٹے نے کی، جو آئس نشے کا عادی تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد کے بارے میں اطلاعات میں تھوڑا ابہام پایا جاتا ہے کیونکہ کچھ ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی شدید زخمی ہیں۔

لیویز پولیس نے اس واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!