اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج
Webdesk
|
10 Jul 2024
کراچی : نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، جبکہ عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا ،پولیس کی جانب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت پر عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
عائشہ جہانزیب کے مطابق شوہر نے اس سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا ، میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی۔
عائشہ کا کہنا ہے کہ شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے جس پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے ،شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں ہیں اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں ۔عائشہ جہانزیب کی درخواست پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مریم نواز شریف نے اینکر عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment