19 hours ago
یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں گولیاں مار دی گئیں

Webdesk
|
21 Apr 2025
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کوہاسٹل میں گولیاں مارکر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ رمنہ میں درج ایف آئی آر میں مقتولہ کے بھائی نے موقف اپنایا کہ اسلامک یونیورسٹی میں بہن کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز سوا 12 پیش آیا۔
مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور اس کی بہن کو گولی ماری دی، 22سالہ طالبہ کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولیاں ماری گئیں جس کے باعث طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔
Comments
0 comment