یونیورسٹی میں طالب علم سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
Webdesk
|
9 Jul 2024
راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی میں طالب علم کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی واقعے پر 5رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جس میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات پر طالب علموں کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔انکوائری کمیٹی 7 روز میں رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو پیش کرے گی۔
متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں طالب علم کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان بارانی زرعی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے تھے اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے، مقدمے میں ملزم انیب خان، منیب خان اور ایک ساتھی کو نامزد کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے یونیورسٹی ہاسٹل میں طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، ملزمان نے یونیورسٹی ہاسٹل میں داخل ہوکر دو طالب علموں کو جنسی ہراساں کیا تھا۔
Comments
0 comment