زمین کے تنازع پر فائرنگ، سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
|
5 Apr 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازعے پر ہونے والے تصادم نے المناک شکل اختیار کر لی، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 دیگر شدید زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازع پر ہونے والے خونی تصادم میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ اور مظفر شاہ شامل ہیں جبکہ مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے انور علی شاہ بھی مارے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کیا۔ اس کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی بھی شروع کردی ہے۔
متاثرہ گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے جبکہ متاثرہ خاندان کے افراد نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضلعی پولیس افسر ظفر علی خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں کس لیں گے۔"
مقامی ذرائع کے مطابق، دونوں گروپوں کے درمیان زمین کے ایک قطعہ پر تنازعہ کئی ماہ سے جاری تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے علاقائی سطح پر ثالثی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
Comments
0 comment