28 سالہ معروف مسلمان فٹبالر کی چین میں المناک موت

ویب ڈیسک
|
17 Apr 2025
معروف فٹبالر کی المناک حادثے میں اچانک موت کے بعد کھلاڑی صدمے میں ہیں۔
ایک انتہائی افسوسناک خبر سعودی عرب سے سامنے آئی جہاں الشباب کلب، ہیتاسپور، سنسناٹی اور العربی کے سابق کھلاڑی ہارون سالم بوپینزا، چین میں ایک کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر محض 28 سال تھی۔
فرانسیسی ریڈیو سٹیشن مونٹی کارلو کے مطابق، یہ المناک واقعہ پیش آیا جب نوجوان کھلاڑی مبینہ طور پر ایک عمارت کی گیارہویں منزل سے گر گئے۔ چینی حکام نے اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سابق الشباب کوچ اور موجودہ ریپڈ کوچ ماریئس اسموڈیکا نے اپنے سابق کھلاڑی کی موت کی تصدیق کی ہے، جس سے فٹ بال کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بوپینزا نے 2022-2023 کے سیزن کے دوران دو عرب کلبوں، قطر کے العربی اور سعودی عرب کے الشباب کے لیے مختلف فٹ بال مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ان کلبوں کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ، بوپینزا نے اپنے ملک کی قومی ٹیم گیبون کی بھی نمائندگی کی اور 35 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے 8 گول اسکور کیے۔ ان کی قومی ٹیم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments
0 comment