اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے
۔قومی کرکٹرز دو لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
Webdesk
|
2 Jul 2024
کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا تھا ۔قومی کرکٹرز دو لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کے لیے درخواست نہیں بھیجی، 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کے لیے اعظم رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔
واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔دوسری جانب صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا، صائم ایوب کی سی پی ایل کے لیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
Comments
0 comment