آفریدی کا خود سے منسوب بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر رد عمل

Webdesk
|
8 Jun 2025
پاکستان ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی نے خود منسوب بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کو جھوٹ قرار دیدیا۔
شاہد آفریدی سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیر گردش تھی کہ بھارت کی کرکٹ ٹیکنالوجی کو دیکھا جائے تو 10 سال پیچھے ہے، حتی کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب اس پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ فیک ہے۔
قبل ازیں پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستانی مسلح افواج کے جواب پر شاہد آفریدی نے بھارت کی انتہاپسند حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور دانش کنیریا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
تاہم شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا تھا کہ وہاں (پہلگام) پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے۔
Comments
0 comment