آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

وسیم جونیئر نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کردیں۔
آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Webdesk

|

27 Jun 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کو  انسٹاگرام پر دی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کردیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں وسیم کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے بظاہر خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ایک اور تصویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ساتھی کرکٹرز کی جانب سے وسیم کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔شاداب خاب اور عامر جمال نے وسیم جونیئر کو مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!