آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرمناک شکست دیدی

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرمناک شکست دیدی

بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی شائقین روہت شرما اور گوتم گمبھیر پر برہم ہو گئے
آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرمناک شکست دیدی

Webdesk

|

8 Dec 2024

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو بدترین شکست دے دوچار کردیا، جس کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دیکر سیریز کو ایک ایک سے برابر کردیا، تاہم اس میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی اپنے بلے بازی سے رنز اسکور کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔

بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی شائقین روہت شرما اور گوتم گمبھیر پر برہم ہو گئے اور اس شکست کا ذمہ دار کوچ-کپتان جوڑی کو ٹھہرایا۔

شائقین کرکٹ نے بی سی سی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی ذمہ داری کون اُٹھائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بلے باز آسٹریلوی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 180 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی بعدازاں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کی سینچری کی بدولت 337 رنز بنائے اور 154 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

انڈین ٹیم دوسری اننگز میں خاص پرفارمنس نہ دے سکی اور ہندستانی ٹیم کے بڑے بڑے نام آسٹریلوی بالرز کے سامنے بیبس نظر آئے اور محض 175 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔

کینگروز کو جیت کیلئے بھارتی ٹیم نے 19 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!