آئی پی ایل میچ میں روہت شرما کی وکٹ پر جشن منانے پرمداح کو قتل کردیا گیا

آئی پی ایل میچ میں روہت شرما کی وکٹ پر جشن منانے پرمداح کو قتل کردیا گیا

واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام بندوپانت تبلیی بتایا جا رہا ہے جو علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
آئی پی ایل میچ میں روہت شرما کی وکٹ پر جشن منانے پرمداح کو قتل کردیا گیا

Webdesk

|

2 Apr 2024

بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ پر ہونے والا جھگڑا ایک شخص کی جان لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق کولہاپور کے ہنمنت واڑی علاقے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ایک میچ پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام بندوپانت تبلیی بتایا جا رہا ہے جو علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب میچ کے دوران روہت شرما کی وکٹ پر خوشی کا اظہار کرنے کے بعد بندوپانت کو لاٹھی سے بری طرح پیٹا گیا۔

مشتبہ افراد بلونت جھانگے اور ساگر جھانگے کو حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔

 جھگڑے کے دوران بلونت جھانگے اور اس کے بھتیجے ساگر جھانگے نے مبینہ طور پر لکڑی کے تختے اور ڈنڈے سے بندوپانت پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!