آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلاجائیگا۔

Webdesk
|
23 May 2025
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلیے میچ آفیشلزکا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کرس گیفنی اور رچرڈ ایلن گورتھ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جب کہ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل بورو ٹی وی اور نیتین مینن فورتھ امپائرکے فرائض سرانجام دیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلاجائیگا۔
Comments
0 comment