بابر اعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے

بابر اعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے

بابر اعظم پر صارفین کی تنقید
بابر اعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، مگر اس بار وجہ کرکٹ نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو کلپ ہے۔

بابر اعظم کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ معروف ماڈل و اداکارہ زباب رانا کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات اور ان کے زباب رانا کو دیکھنے کے انداز نے مداحوں میں چہ میگوئیوں اور دلچسپ تبصروں کا طوفان برپا کر دیا ہے۔

ویڈیو کلپ میں بابر کو تقریب میں شرمیلے اور تھوڑے سے پریشان انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ ردعمل

مداحوں نے اس ویڈیو پر طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ "بابر، اپنے جذبات پر قابو رکھو!"۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ "لگتا ہے بابر ہیئر اسٹائلر بننا چاہ رہے ہیں!"۔

ایک صارف نے لکھا کہ "یہاں بابر فلرٹی کرنے کی کوشش کررہے ہیں!"

یہ ویڈیو انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر خوب وائرل ہو رہی ہے، اور مداحوں کی جانب سے مزاحیہ میمز اور ریلز بھی بنائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بابر اعظم کی کارکردگی فی الحال تنقید کی زد میں ہے۔

ان کی ٹیم پشاور زلمی نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں بابر اعظم بالترتیب 0 اور 1 رن پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹے، جس پر شائقین نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!