بابر اعظم کب تک کپتان رہیں گے؟ چیئرمین پی سی بی نے بتادیا
بابر اعظم کو کپتان بنانے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ یہ سلیکشن کمیٹی کا ہے۔
Webdesk
|
28 Apr 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کوچز کی تقرری کے اعلان کے بعد ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ بابر اعظم کو کپتان بنانے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ یہ سلیکشن کمیٹی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کپتان کی تقرری طویل عرصے تک رہے، بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی تک کیلیے کپتان ہے بعد میں نئے کپتان یا انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment