بابر اعظم کی عالمی رینکنگ میں مزید تنزلی

بابر اعظم کی عالمی رینکنگ میں مزید تنزلی

محمد رضوان کی دس درجے ترقی، سعودی شکیل ایک نمبر نیچے چلے گئے
بابر اعظم کی عالمی رینکنگ میں مزید تنزلی

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم کی مزید تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن سے 8ویں نمبر پر آگئے جبکہ اُن کی جگہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے لے لی جن کی تین درجے ترقی ہوئی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ولیمسن پہلے، انگلیںڈ کے جوئے روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیریئل مچل پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے، ہیری بروک ساتویں جبکہ بابر اعظم آٹھویں نمبر پر رہے۔

اسی طرح سعود شکیل ایک درجے تنزلی کے بعد 13 سے 14ویں جبکہ محمد رضوان دس درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!