بابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا فخر زمان کو مہنگا پڑگیا

بابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا فخر زمان کو مہنگا پڑگیا

فخر زمان نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی تھی۔
بابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا فخر زمان کو مہنگا پڑگیا

Webdesk

|

14 Oct 2024

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو بابر اعظم کے ڈراپ کیے جانے کے متعلق ٹوئٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی تھی۔

بابر اعظم کو ڈراپ کئے جانے پر انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

فخر زمان نے کہا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا تھا۔

فخر زمان کو اپنے بیان کے متعلق وضاحت جمع کرانے کے لیے سات دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!