بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
تیسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں بنا لیا۔
Webdesk
|
14 May 2024
ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو ہوم گرانڈ پر شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں بنا لیا۔
کپتان بابر اعظم 42 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
محمد رضوان نے 4 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، صائم ایوب 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اعظم خان 18 رنز بنا کر نائوٹ آئوٹ رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے تین وکٹیں مارک ادائر نے حاصل کیں جبکہ کریگ یونگ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
آئرلینڈنے اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کئے تھے۔
Comments
0 comment