بابر اعظم کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون عدالت طلب
کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔
Webdesk
|
9 Dec 2024
لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے الزام پر لاہور ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔
کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔
بابر اعظم کی درخواست پر جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا جبکہ درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔
بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔
Comments
0 comment