'بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں جگہ کے مستحق نہیں'

'بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں جگہ کے مستحق نہیں'

بابراعظم کی پرفارمنس آج کی ٹی20 کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں، وہ ہمیشہ محفوظ شاٹس کھیلتے ہیں جبکہ کپتانی میں بھی انکے فیصلے صحیح نہیں ہوتے۔
'بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں جگہ کے مستحق نہیں'

Webdesk

|

18 Jun 2024

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ سخت ضرور ہیں لیکن پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں جگہ کے مستحق نہیں ہیں۔

سہواگ نے کہا کہ بابراعظم کی پرفارمنس آج کی ٹی20 کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں، وہ ہمیشہ محفوظ شاٹس کھیلتے ہیں جبکہ کپتانی میں بھی انکے فیصلے صحیح نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے سینئیر کرکٹرز میں اختلافات ہیں جس کے باعث ورلڈ کپ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔

گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے میں نے ٹیم کو متحد نہیں دیکھا، نہ یہ اتحاد میدان میں نظر آیا اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔

گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال بطور کوچ میں نے کہیں نہیں دیکھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ اگر کھلاڑی ایک ٹیم نہ بنے اور اپنی فٹنس اور اسکلز پر توجہ نہیں دی تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!