بھارت آسٹریلیا کو روند کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بھارت آسٹریلیا کو روند کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بھارت نے کپتان روہت شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا
بھارت آسٹریلیا کو روند کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Webdesk

|

24 Jun 2024

بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے کپتان روہت شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کے خلاف ویرات کوہلی صفر پر ہی آٹ ہوگئے تھے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکالا اور میدان کے چاروں اطراف چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم سات کھلاڑیوں کے نقصان 181رنز بنا سکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!