بھارت کے نامور کرکٹر کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا
Webdesk
|
24 Dec 2024
نئی دہلی : طبیعت ناساز ہونے پر بھارت کے نامور کرکٹر کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کو صحت کی خرابی کے باعث ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 52 سالہ ونود کامبلی کو ہفتے کے روز ان کے ایک مداح( جو اسپتال کا مالک ہے ) نے اسپتال میں داخل کرایا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کامبلی کی حالت اب ٹھیک ہے، تاہم اسپتال میں داخلے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں۔ونود کامبلی نے 1993 سے 2000 کے درمیان بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے۔
حال ہی میں وہ شیو جی پارک میں مشہور کوچ راما کانت آچریکر کی یادگار میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں وہ انتہائی کمزور اور بیمار نظر آئے۔واضح رہے کہ ونود کامبلی طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔
Comments
0 comment