بھارت سے شکست، پاکستان سیمی فائنل میں اب کیسے پہنچ سکتا ہے؟

Webdesk
|
23 Feb 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی انتہائی مشکل ہوگئی۔
قومی ٹیم حسب روایت اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوچکی ہے، جبکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستان اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے دے ،اس کے علاوہ پاکستان بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہرادے اور انڈیا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دوچار کردے۔
بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کا سہارا لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذو معنی پیغام میں لکھا کہ میں اس شکست پر ہرگز سرپرائز نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے 242 رنز کا ہدف 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Comments
0 comment