بھارت یہ سمجھ لے پاکستان کے بغیر ورلڈ کرکٹ نہیں چل سکتی، بھارتی صحافی
Webdesk
|
5 Feb 2026
نئی دہلی: بھارتی صحافی چندر شیکھر نے کہاہے کہ بھارت یہ سمجھ لے کہ پاکستان کے بغیر ورلڈ کرکٹ نہیں چل سکتی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی چندر شیکھر نے کہا کہ تی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو درکنار نہیں کرسکتے، یہ جو لوگ آج کل ایکس پر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی اوقات کیا ہے؟
پاکستان کی اوقات بہت زیادہ ہے جب بھارت اور پاکستان کا میچ ہوتا ہے تو اس سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ یہ میں بار بار کہتا ہوں کہ کھیل میں کسی ایک ملک کی مینوپلی نہیں ہونا چاہیے چاہے وہ میرا ملک ہی کیوں نہ ہو۔
چندر شیکھر نے کہا کہ آئی سی سی نے آئرلینڈ کو کھیلنے کے لیے خط لکھا انہوں نے صاف انکار کردیا، آٹھ اہم ملک ہیں دو کو نکل گئے پھر کھیلے گا کون آپ ہی لوگ آپس میں کھیلتے رہنا، ایک رنجی ٹرافی کی ٹیم بنا دینا اس میں انگلینڈ، آسٹریلیا رکھ دینا اور کھیلتے رہنا۔
بھارتی صحافی نے کہا کہ یہ کونسے دھرم گرو ہیں جو کہتے ہیں کہ کسی کو نہیں کھلانا چاہیے، ایک دھرم گرو کی وجہ سے آپ نے بنگلادیش کو اپنا دشمن بنا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو کسی اور لیگ میں نہیں کھیلنے دیتے کیونکہ ورلڈ کرکٹ کو خرید رکھا ہے، میں دل سے یہ کہتا ہوں کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کھیلنا چاہیے، آپ کب تک ورلڈ کرکٹ پر قبضہ کرکے رکھو گے۔
چندر شیکھر نے کہا کہ آپ سوریا کمار یادیو جو چھوٹا سا کپتان ہے اسے کہتے ہیں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاؤ اور جے شنکر خود جاکر گلے ملتے ہیں، سیاسی لوگ اپنا کام جاری رکھیں کھیل کو خراب نہ کریں۔
Comments
0 comment