بھارتی کرکٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر شاندار سنچری
ابھیشیک شرما نے میگھالیا کے خلاف 29 گیندوں پر 106 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیل کر تاریخ رقم کردی۔
Webdesk
|
5 Dec 2024
ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر دھواں دار سنچری بنا ڈالی۔
بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے میگھالیا کے خلاف 29 گیندوں پر 106 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیل کر تاریخ رقم کردی۔
بائیں ہاتھ کے نوجوان بیٹر ابھیشیک شرما نے میگھالیاکے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 28 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
یہ مشترکہ طور پر بھارتی بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری ہے۔
اس سے قبل سید مشتاق علی ٹرافی میں ہی گزشتہ ہفتے گجرات کے ارویل پٹیل نے بھی تریپورا کے خلاف 28 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
پنجاب نے میگھالیاکا 143 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 9.3 اوورز میں مکمل کرلیا۔
Comments
0 comment