بھارتی کرکٹرزکا پاکستانی گانے پر دھمال، ویڈیو دیکھیں

بھارتی کرکٹرزکا پاکستانی گانے پر دھمال، ویڈیو دیکھیں

بھارتی کرکٹرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
بھارتی کرکٹرزکا پاکستانی گانے پر دھمال، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2025

بھارت کے کرکٹ اسٹارز نے رشبھ پنت کی بہن کی شادی کی تقریب میں پاکستانی گانے پر اپنی دھمال پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا اور رشبھ پنت خود بھی شادی کی تقریبات میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے۔

خاص طور پر، "دما دم مست قلندر" گانے پر ان کی پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

"دما دم مست قلندر" ایک صوفیانہ کلام ہے جو حضرت لعل شہباز قلندر کی شان میں گایا جاتا ہے۔ اس کلام کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دنیا بھر میں ہے۔

اس کلام کو مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے، جن میں نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین اور ریشماں جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔

اس کلام کی روحانیت اور موسیقی لوگوں کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔

"دما دم مست قلندر" کی اصل شاعری تیرہویں صدی عیسوی کے صوفی شاعر امیر خسرو نے لکھی، بعد میں اس میں بلھے شاہ نے مزید ترمیم کی۔ اس گیت کی جدید دُھن مشہور نغمہ ساز استاد عاشق حسین نے پیش کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!