بہت کچھ بول سکتا ہوں مگر ۔۔۔ وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی
Webdesk
|
10 Jul 2024
لاہور: قومی ٹیم کے برطرف سلیکٹر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنا تفصیلی موقف شیئر کردیا۔
قومی ٹیم کے برطرف سلیکٹر وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری بیان میں کہا کہ بطور سلیکٹر میں نے ٹیم کے لیے مخلص ہو کر کام کیا اور اپنا 100 فیصد دیا، سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز تھا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا ہوں۔ہم نے بطور ٹیم فیصلے کیے، مجھے اپنے کردار پر فخر ہے، میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ سلیکشن کمیٹی میں سب کے ووٹ کا ایک جتنا وزن ہے، قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے سات رکنی پینل کے حصے کے طور پر باہمی تعاون کے ساتھ فیصلے کیے گئے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گیری کرسٹن کے ساتھ کام کر کے بھی اچھا لگا، امید ہے ٹیم کوچز کے پلان میں آگے بڑھے گی۔
Comments
0 comment