بلے باز کا شاٹ، گیند سیدھی امپائر کے منہ پر جا لگی
Webdesk
|
21 Nov 2024
سڈنی : ایک تصور ہے کہ کرکٹ میچ میں امپائرنگ بہت آسان کام ہے جس کے بہت سارے پیسے بھی ملتے ہیں لیکن ایسی سوچ رکھنے والوں کے لیےآسٹریلوی امپائر کی یہ تصویر کافی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران اّسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی ان کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔
آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے اّنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment