بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی طور پر پاکستان پہنچ گئے
بی سی بی کے صدر امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں آن لائن شرکت بھی کریں گے۔
Webdesk
|
8 Feb 2026
لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام ہنگامی طور پر پاکستان پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ حالیہ کرکٹ معاملات اور آئی سی سی سے متعلق اہم پیشرفت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی کے صدر امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں آن لائن شرکت بھی کریں گے۔
یہ اجلاس پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے پر بلایا گیا ہے،آئی سی سی کی ایک اور اہم ہنگامی میٹنگ بھیمتوقع ہے۔
کرکٹ حلقوں میں اس ہنگامی دورے کو خطے میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment