بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

Webdesk

|

5 Aug 2024

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ کا تاحال اعلان نہیں ہوسکا، سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں، کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے، عالمی معیار کے مطابق فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔

بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!