بین اسٹوکس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

بین اسٹوکس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ مستقبل کے لیے فٹ ہونے کے خواہاں ہیں۔
بین اسٹوکس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

2 Apr 2024

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹر بین اسٹوکس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک نہ ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

انگلش بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کا اولین فوکس بولنگ کے لیے مکمل فٹ ہونا ہے۔

انگلش بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ مستقبل کے لیے فٹ ہونے کے خواہاں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کی قربانی دینے سے مجھے مستقبل میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنے میں مدد ملے گی، میری کپتان، کوچ اور تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں بولنگ فٹنس کے لیے بڑی محنت کر رہا ہوں،میں تمام فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے پر فارم کرنا چاہتا ہوں۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!