چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے سخت شرائط کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل مان لیا
ویب ڈیسک
|
30 Nov 2024
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی مشروط رضامندی ظاہر کردی ہے۔
پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے پررضامندی ظاہر کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ قومی ٹیم 2031 تک بھارت میں کوئی بھی ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گی جبکہ ایونٹس کیلیے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کیا جائے گا۔
پی سی بی نے شرط رکھی ہے کہ پاک بھارت میچز دبئی میں ہوں گے جبکہ آئی سی سی اپنی سالانہ آمدنی کا بڑا حصہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔
پاکستان نے شرط رکھی کہ 2031 تک کسی بھی ایونٹ کے علاوہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے میچز بھی بھارت میں نہیں ہوں گے۔
مذکورہ بالا تمام ایونٹس میں بھارت بطور شریک میزبان ہے، اس کے علاوہ 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈکپ کے حوالے سے بھی پاکستان نے شرط رکھی جس پر بات چیت جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع فراہم کیا ہے اور پاکستان کے جواب جمع کرانے کے بعد ہی آئی سی سی کی میٹنگ دوبارہ طلب کی جائے گی۔
پاکستان نے آج رضامندی ظاہر کی کہ وہ بھارت کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا، بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میچز میں آنے پر مقابلے پاکستان میں ہی ہوں گے، اس کے علاوہ انڈیا کے تمام میچز یو اے ای میں ہی ہوں گے۔
اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو پھر میچز یو اے ای میں ہی ہوں گے۔
Comments
0 comment