چیمپئنز ٹرافی فائنل، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

Webdesk
|
9 Mar 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے فائنل مقابلے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں ورون چکرورتھی نے آؤٹ کیا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نے کین ولیمسن کو آٹ کیا۔
نیوزی کی چوتھی وکٹ ٹام لیتھم کی گری، جنہیں جذیجا نے آؤٹ کیا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
Comments
0 comment