چیمپئنز ٹرافی کے بعد روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان

چیمپئنز ٹرافی کے بعد روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان

روہت شرما کا اعلان سُن کر مداح خوش ہوگئے
چیمپئنز ٹرافی کے بعد روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان

ویب ڈیسک

|

10 Mar 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں روہت شرما نے واضح کیا کہ ان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔  

روہت شرما نے کہا کہ "میرا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں محض افواہیں تھیں، جن کی تردید کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو تیار ہوں۔"  

چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ روہت شرما ٹورنامنٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم، ان افواہوں کے باوجود روہت شرما نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔  

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد روہت شرما نے نہ صرف اپنی قیادت کا لوہا منوایا بلکہ اپنے مستقبل کے بارے میں بھی واضح موقف اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی نمائندگی کرتے رہیں گے اور ٹیم کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔   روہت شرما کی یہ وضاحت بھارتی کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے، جو ان کی قیادت میں ٹیم کی مزید کامیابیوں کے منتظر ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!