چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارت پاکستانی فارمولے کو مان گیا
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2024
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان کا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔ اس کا حتمی اعلان 7 دسمبر کو آئی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔
انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی اور اپنے فیصلے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا۔
پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل اور فارمولے کا اطلاق 2027 تک ہوگا جس کے تحت بھارت پاکستان اور پاکستان بھارت میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔
فارمولہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے 7 دسمبر کو فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔
Comments
0 comment