چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا

Webdesk
|
24 Feb 2025
چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی اور اسی کے ساتھ پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کیویز کی جانب سے رچن رویندرا 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام لیتھم 55، ڈیوون کانوے 30، کین ولیمسن 5 اور ول ینگ 0 رن بنا کر پویلین لوٹے۔
گلین فلپس 21 اور مائیکل بریسویل 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے تھے۔
بنگلادیش کے کپتان شانتو 77 جبکہ جکر علی 45 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے، نیوزی لینڈ کے مائیکل بریس وال نے چار جبکہ ول رورک نے 2 اور میٹ ہینری و کیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
بھارت نے گزشتہ روز پاکستان کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی تھی۔
پاکستان کو ایونٹ کی پہلی شکست کراچی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوئی جبکہ دوسری شکست ایک روز پہلے بھارت کے ہاتھوں دبئی میں ہوئی۔
کراچی میں پاکستان کو 60 رنز جبکہ بھارت ےس 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ 2017 میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی سرفراز احمد کی قیادت میں اٹھائی تھی۔
Comments
0 comment