چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغاز کل سے ہوگا
Webdesk
|
11 Sep 2024
فیصل آباد : شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، چیمپئنز ون ڈے کپ کل شروع ہونے جا رہا ہے۔
پہلے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کی گئی جس میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔
پاکستان میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے ون ڈے کپ میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑی بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمدرضوان، فخرزمان، نسیم شاہ سمیت تمام انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈومیسٹک پلیئرز شامل ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 3 کروڑ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے دوران موجود ہوں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ کل محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments
0 comment